سُنہری الفاظ
ہمیشہ کے لئے انسان کی اچھائی کا اندازہ اس کی عادات واطوار اور رہن سہن سے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ بیٹھنے والوں سے ہوتا ہے کہ جس طرح لوگوں کے ساتھ صحبت ہوزندگی میں تعلق ہوتا ہے لیکن تعلق میں زندگی نہیں ہوتی کچھ لوگ غلطی سے تعلق کو زندگی سمجھ بیٹھے ہیں تعلق ٹوٹنے پر خود بھی ٹوٹ جاتے ہیں ۔اسی طرح زندگی میں محبت ہوتی ہے ۔ محبت زندگی نہیں ہوتی ۔ زندگی میں حادثہ ہوتا ہے ۔ حادثات میں زندگی نہیں ہوتی ۔ زندگی میں درد ہوتا ہے ۔ درد میں زندگی نہیں ہوتی ۔
کچھ بھی ختم ہونے سے زندگی ختم نہیں ہو جاتی ہمیشہ کے لئے اچھے اخلاق کا اچھا تعلق بنا لیتا ہے انسانیت اور اخلاق کے رشتے سے بندھے ہم لوگ ایک دوسرے کو کچھ نہیں دے سکتے سوائے عزت واحترام کے اور یہی بہترین عمل ہے ۔ کبھی بھی کسی کے سامنے بیٹھتے وقت یہ مت بولیں کہ یہاں آپ کے الفاظ ہی آپ کا چہرہ ہے یہی | الفاظ آپ کے اخلاق مقام کا تعین کریں گے۔ سلجھی ہوئی گفتگو آپ کی اعلی تربیت اور اخلاق کی عکاسی کر یں گے جبکہ عامیانہ اور گھٹیا ۔ گفتگو تربیت میں کہیں اور بہت بڑی کمی رہ گئی ہے۔ اس لیے خاموشی اختیار کرنا بھی بھلائی ہے لیکن ان میں سے کچھ حاصل کرنا بھی | انتہائی ضروری ہے اور آج کل آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ آپ کی غلط بات پر واہ واہ کر یں گے۔اور یہی لوگ اسی واہ واہ کے ساتھ تجھے تباہ کر یں گے۔ لوہا نرم ہو کر آوزار بنتا ہے سونا گرم ہو کر زیور بنتا ہے مٹی نرم ہو کر کھیت بنتی ہے آٹا نرم ہو کر روٹی بنتی ہے اور اچھے اخلاق کے لیے دل نرم ہو تو انسان بنتا ہے
0 تبصرے