زندگی گزارنے کے آٹھ سنہرے اصول


تو اگر مجھے نوازے تو تیرا کرم ہے ورنہ

تیری رحمتوں کا بدلہ میری بندگی نہیں ہے ۔

ایک بزرگ اور اس کے شاگرد کا مکالمہ

شفیق بلخی تم کتنے عرصے سے میرے ساتھ ہو؟

خاتم:35 سال سے!

تم نے مجھ سے کیا سیکھا؟

آٹھ چیزوں کو جو مندرجہ ذیل ہیں . 

پہلی بات1: میں نے تمام دنیا پر نظر ڈالی ہرکسی کو کسی سے محبت کر کے پایا پھر وہ اپنے راحت کو چھوڑ کر قبر میں جا تا ہے میں نے سوچا کہ ایسے چیز سے محبت کرو جو قبر میں میرے ساتھ ہوتو وہ نیکی ہے۔

دوسری بات2: میں نے اپنی نفسانی خواہشوں پر قابو پالیا اور اب اللہ تعالی کی فرمانبرداری پر خوب جماؤ ہے۔

تیسری بات3: قرآن کی آیات اور جو تمہاری پاس چیز میں ہیں وہ ختم ہونے والی ہے اور جو اللہ تعال کے پاس ہے وہ باقی رہنے والی

میں لہذا میرے پاس جو قیمتی چیز آتی ہے اسے اللہ کے حوالے کرتا ہوں ۔

چوتھی بات4: میں نے پر ہیز گاری کو اپنا شعار بنایا اس لیے کہ دنیا میں ہر خص کسی نہ کسی چیز پر نازاں ہے . میرے نظر میں تمام چیزیں ہیچ ہے۔

پانچویں بات5: میں نے اپنے آپ سے حسد اور دشمنی کو نکال دیا۔

چھٹی بات6: میں نے شیطان کو اپنادشمن مانا۔

ساتو میں بات7: ہر جاندار کا رزق اللہ کی زمہ داری ہے لہذا میں نے رزق کا فکر چھوڑ دیا۔

آٹھویں بات8: میں نے قرآن مجید کی یہ آیات مبارکہ پڑھی۔ " جو خدا پر بھروسہ کرتا ہے خدا اس کے لیے کافی ہے" لہذا اب میں مخلوق کے بجاۓ خالق پر تو کل کرتا ہوں اور وہی میرے لیے کافی ہے۔